چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے کووڈ-19کی صورتحال میں پاکستان کی مدد کے لئے طبی سازو سامان کا عطیہ۔۔
Enter Your Summary here.
کووڈ-19کی وبائی بیماری کے دوران چین نے دل کھول کر پاکستان کو اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد کے لئے طبی سامان فراہم کیا ہے۔ 20 اگست 2020 کو بیجنگ میں منعقدہ سیاسی جماعتوں کے دوسرے سی پیک مشترکہ مشاورتی میکانزم (جے سی ایم) کے موقع پر اعلان کیا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائینہ وزارت خارجہ کو 54,000 حفاظتی ماسک عطیہ کرے گا۔ ان ماسکس اور پی پی ای کو گذشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان اور سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے حوالے کیا گیا۔ مزید برآں ، چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے (آئی ڈی سی پی سی) نے پاکستان میں متعدد سیاسی جماعتوں کو 500,400 ماسکس اور 2100 ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) عطیہ کیے ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…