Home Latest News Urdu چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کابیجنگ میں آغاز۔
Latest News Urdu - October 16, 2022

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کابیجنگ میں آغاز۔

.

چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس اتوار کو بیجنگ میں شروع ہوئی ہے۔ افتتاحی اجلاس میں صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے عظیم ہال آف دی پیپل میں 19ویں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ایک رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ پیش کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین ترقی کے نئے نمونے کی تشکیل میں تیزی لائے گا اور جدید معیشت کی تعمیر کے لیے اعلیٰ معیاری ترقی کو جاری رکھے گا۔ شی جن پنگ نے عوام کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی کو بلند کرنے کا بھی عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فائدہ پہنچانا گورننس کا بنیادی اصول ہے اور پارٹی کے عزم کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ سی پی سی عوام کو سب سے زیادہ پریشان کن مشکلات اور مسائل کو حل کرنے اور بنیادی عوامی خدمت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرے گی۔

Comments Off on چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کابیجنگ میں آغاز۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…