Home Opinion Editorials in Urdu چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں کانگریس کی بڑھتی ہوئی اہمیت۔
Opinion Editorials in Urdu - September 2, 2022

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں کانگریس کی بڑھتی ہوئی اہمیت۔

.

قومی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے لیے تواتر سے لکھنے والی ایک اہم تجزیہ نگار شازیہ انور چیمہ لکھتی ہیں کہ 16 اکتوبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) اپنی 20ویں کانگریس منعقد کرے گی۔اس تقریب میں 90 ملین رکنی چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کی نمائندگی تقریباً 2300 مندوبین کریں گے۔ یہ تقریب اس بات کا تعین کرے گی کہ چین کی سیاست، معیشت اور سماجی ترقی کس طرح آگے بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 29 اگست کو پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) نے سی پی سی کی آئندہ 20ویں قومی کانگریس کے حوالے سے اپنے ‘فرینڈز آف سلک روڈ’ انیشی ایٹیو کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر، سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید، پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ اور امور خارجہ کے متعدد ماہرین نے پاک چین تعلقات، بی آر آئی اور سی پیک کے حوالے سے آئندہ سی پی سی کانگریس کی اہمیت کو واضح کیا۔انہوں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والی 20ویں کانگریس سے قبل مغربی میڈیا میں چینی صدر شی اور سی پی سی کے خلاف متوقع منفی میڈیا مہم کو کم کرنے کے لیے چینی سرکاری میڈیا کے تمام وسائل کو متحرک کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

Comments Off on چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں کانگریس کی بڑھتی ہوئی اہمیت۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔