چین کی گوانگزو یونیورسٹی کے وفد کی پاکستان آمد۔۔۔۔کمسیٹس یونیورسٹی کی میزبانی۔
سی پیک منصوبہ کے تحت سائنس کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے چین کی گوانگزو یونیورسٹی کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔اس وفد کے ارکان نے کمسیٹس یونیورسٹی کے اسلام آباد اور لاہور کیمپس کا دورہ کیا۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق اس وفد کی پاکستان آمد کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے ذریعے سائنس کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ گوانگزو یونیورسٹی کے نائب صدر پروفیسر قیشو زانگ, انٹرنیشنل آفس کی ڈائریکٹر بیرو لیانگ اور سائنس ریسرچ سینٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر کونگ من لیو اس وفد کے اہم ارکان ہیں۔اس دوران پروفیسر قیشو ژانگ کا دونوں اقوام کے درمیان قلبی رفاقت کا تزکرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سائنس کے شعبے میں تحقیق کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے دونوں ملکوں میں مشترکہ تحقیقی مراکز کے قیام کے علاوہ طلباء اور اساتذہ کے ثقافتی وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ چینی وفد کے اس دورے میں چین کی گوانگزو یونیورسٹی اور کمسیٹس یونیورسٹی کے درمیان سائنس کے شعبے میں تحقیق کو مزید فروغ دینے پر باہمی اتفاق کیا جائے گا۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…