چین کی ہونان یونیورسٹی کا پروفیسر عطا الرحمان میڈیسن ریسرچ سینٹر کے قیام کا اعلان۔۔۔
چین کی ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن (ایچ یو سی ایم)نے صوبہ ہونان کے دارلخلافہ چانگشا میں قائم اپنے مرکزی کیمپس میں ”اکیڈمیشن پروفیسر عطا الرحمان ون بیلٹ ون روڈ ٹی سی ایم ریسرچ سینٹر” کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد ایچ یو سی ایم میں 24 اکتوبر 2019 کو اینول بائیو-ٹی سی ایم انٹرنیشنل کانفرنس میں کیا جائے گا۔ ہونان یونیورسٹی آف چائینیز میڈیسن سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں پروفیسر وی وانگ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی ڈاکٹر عطا الرحمان کی ٹریڈیشنل میڈیسن کے شعبے میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔واضح رہے ایچ یو سی ایم کا شمار چین کی نجی شعبے کے اہم جامعات میں ہوتا ہے۔واضح رہے پاکستان کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری ایچ یو سی ایم کے صدر کی دعوت پر ہونان انویٹیو انٹرنیشنل کانفرنس آن بائیو میڈیسن اینڈ چائینیز میڈیسن میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور ”اکیڈمیشن پروفیسر عطا الرحمان ون بیلٹ ون روڈ ٹی سی ایم ریسرچ سینٹر” کا افتتاح بھی کریں گے۔