چین کےسبب پاکستان میں لوڈشیڈنگ ماضی کا حصہ بن گئی ہے، صدر عارف علوی۔
.
پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک ورچوئل تقریب کے دوران صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ چین نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ماضی کی ایک حصہ بنا دیا ہے۔ چینی اکیڈمی برائے ماحولیاتی منصوبہ بندی کے ماہر لئی یو نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ملک کے قابل تجدید توانائی قانون کو اجاگر کرتے ہوئے چین کے نئے توانائی کے تجربے کی وضاحت کی ہے۔ لی نے مزید کہا ہےکہ چین نے زیادہ لاگت والے توانائی کے منصوبوں کو سبسڈی بھی دی ہے اور ان کے گرڈ اسٹیشنوں کو مربوط کیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے مزید کہا کہ چینی وزارتیں جن میں ایکولوجی و ماحولیات ، ترقی و اصلاحات کمیشن ، وزارت ٹرانسپورٹ اور دیگر محکمے شامل ہیں مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صدر شی جن پنگ کے 2060ء تک کاربن نیوٹرل ماحول وژن کے مطابق ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …