چین کےہینگنگ گروپ کو گوادر بندرگاہ پر پہلا کنٹینر موصول۔
.
گوادر میں ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک تعمیر کرنے والے چین کے ہینگنگ ایگریکلچرل گروپ کو افریقہ سے خام ادویات کا پہلا کنٹینر موصول ہو گیا۔واضح رہے کہ ہینگنگ ایگریکلچرل گروپ پاکستان میں زراعت اور گلہ بانی کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ یہ گروپ پاکستان کے دیگر حصوں سے زرعی سامان اور مویشیوں کی خریداری کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی گوادر میں پروسیسنگ اور چین کو برآمد کر سکیں۔ اس گروپ سے گوادر اور ملک کے باقی حصوں میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے کثیر مواقع پیدا ہونے کی توقعات ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






