چین کے ایجوکیشن گروپ اور این ایس یو کے درمیان مشترکہ تعلیمی پروگرام پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔
.
تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے نیشنل اسکلز یونیورسٹی (این ایس یو)، اسلام آباد کے ساتھ ڈوول ڈگری کے مشترکہ تعلیمی پروگرام اور چین پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹریل اکیڈمک انٹیگریشن الائنس کے قیام کے حوالے سے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے مطابق دونوں فریق معلومات پر مبنی پیشہ ورانہ اور تکنیکی کورسز کی ترقی اور چین کے پیشہ ورانہ تعلیم کے معیارات کے تعارف اور سرٹیفیکیشن میں بھی گہرا تعاون کے سلسلےکو آگے بڑھاٸیں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…