چین کے تعاون سے 3000 ‘پانڈا پیک’ سکولوں کے بچوں میں تقسیم۔
.
پاکستان ہلال احمر سندھ برانچ نے چائنا فاؤنڈیشن فار پاورٹی ایلیویشن (سی ایف پی اے) کے اشتراک سے تھرپارکر کے 56 سرکاری سکولوں میں پاکستانی طلباء میں 3000 “پانڈا پیک”سکول بیگ تقسیم کیے ہیں۔ محمد سجاد، ڈیزاسٹر مینجمنٹ منیجر، پی آر سی-سندھ، اور ذوالقرنین واش آفیسر،پی آر سی-نیشنل ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے پانڈا پیک کی تقسیم کی نگرانی کی۔ اسٹیشنری کے علاوہ، پانڈا پیک میں لنچ باکس، جیومیٹری بکس اور دور دراز مقامات پر بچوں کے لیے عملی مشق کی کتابیں شامل ہیں۔ سندھ میں عوامی جمہوریہ چین کے صوبائی سیکریٹری کنور وسیم نے چائنہ فاؤنڈیشن فار پاورٹی ایلیویشن اور چائنیز ریڈ کراس سوسائٹی کی پاکستان میں فراخدلی اور دلچسپی کو سراہا۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو ہائی سنگھ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، شاندار استقبال
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے (آئی ڈی سی پی سی) کے وزیر لیو ہائی سنگھ پاکستان …






