چین کے خلائی مشن میں بھیجا گیا پاکستانی جھنڈا کامیاب سفر کے بعد پاکستانی سفارتخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
.
بیجنگ میں چین کے خلائی مشن شین ژو -12 میں بھیجے گئے پاکستان اور چین کے جھنڈے کامیاب سفر کے بعد پاکستان کے قومی پرچم اوردونوں ملکوں قومی جھنڈوں پر مشتمل ایک یادگاری سرٹیفکیٹ ایک تقریب میں پاکستان کے سفیر معین الحق کے حوالے کیے گئے۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ چین اور پاکستان کے درمیان خصوصی دوستی کا جذبہ خیر سگالی ہے۔یاد رہے کہ شین ژو-12 خلائی جہاز کا سفرکا آغاز جون میں تین ماہ کے لیے تین خلابازوں کے ساتھ ہوا تھا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…