چین کے زراعتی شعبے سے وابستہ وفد اسی ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔۔۔۔۔چینی سفیر برائے پاکستان۔
اسلام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آئی سی سی آئی)کے صدر محمد احمد وحید نے چینی سفارت خانہ میں چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ سے خصوصی ملاقات کی ہے۔چینی سفیر نے آئی سی سی آئی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے پاکستان کی تجارت میں واضح طور پر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔جبکہ انہوں نے پاکستان میں پیدواری استعدادمیں اضافے،مصنوعات کی قدر و منزلت کو جانچنے اور قیمتوں کو مقابلے کی دوڑ میں شامل کرنے کے ذریعے سے متنوع برآمدات میں اضافہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی تجارتی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی میں خواہشمندی کا اظہار کر رہے ہیں لٰہذا پاکستان کو مزید سہولیات بہم پہنانے کے علاوہ تجارت سے موافق پالیسیاں وضع کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کی تجارتی اداروں کو چائینہ انٹرنیشنل امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایکسپو 2019 میں شامل ہونے کے ذریعے سے پاکستانی وفود کو باہمی تعاون کی راہیں متعین کرنے کی تجویز دی۔اس ملاقات میں انہوں نے آئی سی سی آئی کوچین کی زراعت کے شعبے کے وفد کی اسی ہفتے پاکستان آمد متوقع ہونے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…