چین کے صدر دورہ پاکستان کے موقع پر گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے،علاؤالدین مری
.
سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان اور ممتاز کاروباری شخصیت علاؤالدین مری نے کہا ہے کہ گوادر ملک کا مستقبل کا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے اور چین کے صدر شی جن پنگ دورہ پاکستان کے موقع پر گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر صدر احسن ظفر بختاوری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔علاؤالدین مری نے مزید کہا کہ گوادر، تربت اور مکران سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقے ابھی تک نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کو جلد 100 میگاواٹ بجلی ایران سے فراہم کی جائے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…