Home Latest News Urdu چین کے مقامی مسافر بردار طیارے کی پہلی کامیاب تجارتی پرواز پر پاکستانی سفیر معین الحو کی جانب سے مبارکباد پیش۔
Latest News Urdu - May 30, 2023

چین کے مقامی مسافر بردار طیارے کی پہلی کامیاب تجارتی پرواز پر پاکستانی سفیر معین الحو کی جانب سے مبارکباد پیش۔

.

چین کے پہلے مقامی مسافر بردار طیارے “سی919” نے شنگھائی اور بیجنگ کے درمیان پہلی تجارتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے جس پر پاکستانی سفیر معین الحق نے چین کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق چائنہ ایسٹرن ایئر لائن کے ‘سی919’ مسافر بردار طیارے نے 128 مسافروں کے ساتھ صبح کے وقت شنگھائی ہوگچیاو ایئر پورٹ سے پرواز کی اور 2 گھنٹے کے سفر کے بعد بیجنگ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر اُترا۔ “ایم یو 9191” نمبر کی پرواز کے ساتھ یہ پرواز چین کے مقامی تجارتی اور درمیانی مسافت کے طیارے “سی919” کی پہلی تجارتی پرواز تھی۔ سرکاری چائنہ تجارتی طیارہ کمپنی کومیک کا تیار کردہ یہ طیارہ بوئینگ 737 اور ایئر بس 320 ماڈل کے مسافر طیاروں کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ طیارے نے پہلی تجرباتی پرواز 14 مئی 2022 میں کی، 30 ستمبر 2022 میں اسے پرواز کے لئے موزونیت سرٹیفکیٹ دیا گیا اور 30 نومبر 2022 کو طیارے کی باقاعدہ پیداوار کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔

Comments Off on چین کے مقامی مسافر بردار طیارے کی پہلی کامیاب تجارتی پرواز پر پاکستانی سفیر معین الحو کی جانب سے مبارکباد پیش۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…