Home Latest News Urdu چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
Latest News Urdu - February 23, 2026

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک دوستی کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے خطاب میں چینی قیادت، حکومت اور عوام کو چینی نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھوڑے کا سال پاکستان اور چین کی دوستی کی مضبوطی، استقامت اور پائیداری کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے شعبے میں متعدد مشترکہ منصوبے جاری ہیں۔ سیندک منصوبے کی کامیابی کے بعد سیادک منصوبہ دوطرفہ معدنی تعاون کا اگلا سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر استحکام کی جانب گامزن ہوا ہے اور اب معیشت میں پائیدار ترقی ہمارا اگلا ہدف ہے، جس میں چینی تعاون اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات پیٹرولیم اور معدنیات سمیت نئے شعبوں تک پھیل رہے ہیں۔

Comments Off on چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

Check Also

چین کی اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی مذمت،پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ

چین نے اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ نے اس حوالے…