Home Latest News Urdu چین کے نائب وزیر خارجہ سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے
Latest News Urdu - January 21, 2024

چین کے نائب وزیر خارجہ سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے

.

چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون و رابطہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات (آج )اتوار کو ہوگی۔ سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی چین کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دورے کے دوران سن وی ڈونگ کی ملک کی اعلی قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

Comments Off on چین کے نائب وزیر خارجہ سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے

Check Also

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک جے ڈبلیو جیز اور 13ویں جےسی سی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی ر…