Home Latest News Urdu چین کے نائب وزیر خارجہ کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات۔
Latest News Urdu - January 21, 2024

چین کے نائب وزیر خارجہ کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات۔

۔

چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور اہم مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزارت خارجہ میں تصویری نمائش اور سی پیک لائبریری کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ آئرن برادر اور قابل اعتماد دوست کی حیثیت سے چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ۔چین کے بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت اور اس کی اقتصادی ترقی ، فروغ اور خوشحالی کے لئے چین کی حمایت کا اعادہ کیا ۔سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے مزید کہا کہ سی پیک کے مشترکہ وژن کا مقصد اقتصادی خوشحالی، علاقائی روابط اور صنعتی ترقی لانا تھا۔بعد ازاں چینی نائب وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ نے سی پیک لائبریری اور نمائش کا افتتاح کیا۔

Comments Off on چین کے نائب وزیر خارجہ کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات۔

Check Also

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک جے ڈبلیو جیز اور 13ویں جےسی سی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی ر…