Home Latest News Urdu چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد
Latest News Urdu - October 14, 2024

چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں وزراء اعظم نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف چینی وزیراعظم کو اپنے ہمراہ سلامی کے چبوترے پر لے کر گئے جہاں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔ چینی وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے چین کے وزیراعظم کو سلامی دی۔ چینی وزیراعظم کا اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین اور عملہ سے تعارف کرایا گیا جبکہ چین کے وفد کا پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ چین کے وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر وزیراعظم ہائوس کے احاطہ میں یادگار کے طور پر پودا بھی لگایا۔

Comments Off on چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …