Home Latest News Urdu چین کے وزیر آئی ڈی سی پی سی سونگ تاؤ کوپاکستان کےدوسرے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Latest News Urdu - November 19, 2020

چین کے وزیر آئی ڈی سی پی سی سونگ تاؤ کوپاکستان کےدوسرے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

.

چین میں متعین پاکستانی سفیر معین الحق نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی برائے بین الاقوامی محکمہ (آئی ڈی سی پی سی) کے وزیر سونگ تاؤ کو پاکستان کے دوسرے اعلٰی ترین سول ایوارڈ ہلالِ پاکستان سے نوازا۔ سونگ تاؤ نے پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اوردو طرفہ عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے دوسری سی پیک پولیٹیکل پارٹیز جوائینٹ کنسلٹیشن میکانزم کانفرنس کے انعقاد میں بھی قابلِ قدرکردار ادا کیا ہے۔

Comments Off on چین کے وزیر آئی ڈی سی پی سی سونگ تاؤ کوپاکستان کےدوسرے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …