Home Latest News Urdu چین کے2ارب ڈالر قرضے کی واپسی میں 1سال کی توسیع۔
Latest News Urdu - March 9, 2025

چین کے2ارب ڈالر قرضے کی واپسی میں 1سال کی توسیع۔

چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی ادائیگی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے ۔ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی، چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی،وزارت خزانہ نے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے کہااس توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

Comments Off on چین کے2ارب ڈالر قرضے کی واپسی میں 1سال کی توسیع۔

Check Also

پاکستان اور چین نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی پیک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے سی پیک کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور بیلٹ اینڈ روڈ ان…