Home Gwadar Updates Urdu چین گوادر میں 19فیکٹریوں کے قیام کے علاوہ صوبائی سطح پر کان کنی،زراعت،ماہی گیری اور پانی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔۔۔۔چینی سفیر برائے پاکستان۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - November 9, 2019

چین گوادر میں 19فیکٹریوں کے قیام کے علاوہ صوبائی سطح پر کان کنی،زراعت،ماہی گیری اور پانی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔۔۔۔چینی سفیر برائے پاکستان۔

چین گوادر میں 19فیکٹریوں کا قیام عمل میں لا رہا ہےجس سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے کوئٹہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین بلوچستان میں زراعت،ماہی گیری اور پانی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے سے تعمیر و ترقی کا خواہشمند ہے۔جبکہ چینی قونصل خانہ بلوچستان کی تاجر برادری کو چینی ویزوں کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانے کے لئے پُر عزم ہے۔اس موقع پر ایم آر ڈی ایل سینڈیک کمپنی کے چئیرمین رو پنگ نے چینی سفیر کے ہمراہ سیکریڑی،مائنز اینڈ منرلز غلام علی بلوچ سے بھی ملاقات کی۔چینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان حقیقی معنوں میں سی پیک منصوبہ کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرے گا جبکہ افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک بھی اس میگا پراجیکٹ سے مستفیدہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی ادارے بلوچستان میں پانی کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ 50ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لا رہے ہیں جس سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …