ڈاکٹر عطاالرحمٰن کو چائینہ انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ 2020ء سے نوازا گیا۔۔۔۔۔
Sharza Enter Your Summary here.
چینی صدر شی جنگ پن نے 7 جنوری 2020ء کو بیجنگ میں دی گریٹ پیپلز ہال میں پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمٰن کو ”چائینہ انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ 2020ء” سے نوازا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ایوارڈ کا شمار سائنس کے شعبے میں سب سے بڑے چینی ایوارڈ کے طور پر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عطا الرحمٰن کو سائنس کے شعبے کمیسٹری میں بے پناہ خدمات کے ساتھ ساتھ آرگینک کمیسٹری، جنیٹکس، فارماکو لوجی، ایگرکلچرل سائنسز، ویرولوجی اور نینو ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں چین کے ساتھ باہمی تعاون میں ان کے گرانقدر کردار کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے ماضی میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور چیئرمین،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے طور پر بھی وطنِ عزیز کی خدمت کی ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …