Home Latest News Urdu سنہوا اور نوائے وقت کے مابین میڈیا سے متعلق امور میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے یاداشت پر دستخط
Latest News Urdu - December 28, 2019

سنہوا اور نوائے وقت کے مابین میڈیا سے متعلق امور میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے یاداشت پر دستخط

چینی خبر رساں ایجنسی سنہوا کے وفد نے پاکستان کے روزنامہ نوائے وقت اور دی نیشن کے عہدیدان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنہوا کے جنرل سیلز مینجر برائے ایشیاء پیسفک ریجنل بیورو، ژاؤ یو نے کی جب کے اس موقع پر اور اردو سیلز منیجر لیو ٹیان بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس دوران دونوں ملکوں نے خبر رساں ایجنسی سنہوا اور نوائے وقت کے مابین باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ چینی وفد کو”فرام بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو ٹو سی پیک” کے عنوان سے سلسلہ وار چھپنے والے مضامین پیش کیے گئے۔ اس موقع پر مشیر وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ژنہوا نیوز نیٹ ورک نے پاکستان سے متعلق 1,400 نَشَر پارے چھاپ کر ملک کے مثبت امیج کو ابھارا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دونوں ملکوں کے نشریاتی اداروں پر سی پیک اور بی آرآئی کے خلاف پروپیگنڈا کے تدارک کے لئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …