کابینہ کمیٹی نے سی پیک منصوبوں پر اہم پیشرفت کا جائزہ لیا۔
.
وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت سی پیک پر کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سی پیک کے تحت ورکنگ گروپوں کے ذریعہ شروع کئے گئے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو سی پیک کے تحت صنعتی تعاون ، توانائی ، انفراسٹرکچر ، گوادر ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، سماجی و اقتصادی ترقی ، زراعت ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اسد عمر نے سی پیک کو اہم ترجیحی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو سختی سے یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے فوائد کو اس کے فلیگ شپ منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل کے ذریعے حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
نائب وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خار…