Home Latest News Urdu کاروباری رہنماؤں کی جانب سے پاکستانی معیشت کو استحکام بخشنے میں سی پیک منصوبہ کا کردار قابلِ ستائش قرار۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 14, 2019

کاروباری رہنماؤں کی جانب سے پاکستانی معیشت کو استحکام بخشنے میں سی پیک منصوبہ کا کردار قابلِ ستائش قرار۔۔۔۔

لاہور میں 11دسمبر 2019ء کو ”ڈویلپِنگ لیڈرز اینڈ بزنس منیجرز انڈر چائینہ پاکستان اکنامک کوریڈور” کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس تقریب کے انعقاد کے ذریعے سے کئی معتبر پاکستانی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز اور منیجرز نے سی پیک منصوبہ کے تحت ترقی و خوشحالی کے فروغ کے متعلق اپنے تجربات اور وژن کا تبادلہ خیال کیا۔ اس ورکشاپ کے مہمان خصوصی پنجاب حکومت کے مشیر خزانہ سلمان شاہ تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ نے پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی شعبے میں انقلاب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ ورکشاپ کے دیگر مقررین میں پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل چائنہ محمد مدثر ٹیپو اور چائینہ آر ڈی آئی کے چیف نمائیندہ اور چائینہ انٹرپرائزز سروس لمٹیڈ کے صدر وانگ ژی ہائی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …