Home Gwadar Updates Urdu کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل کا گودار بندرگاہ میں ایل پی جی ٹرمینل کا افتتاح۔۔۔

کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل کا گودار بندرگاہ میں ایل پی جی ٹرمینل کا افتتاح۔۔۔

Sharza Enter Your Summary here.

کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے 7جنوری 2020ء کو گوادر پورٹ کے پہلے ایل پی جی(لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس) ٹرمینل کا افتتاح کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوادر بندرگاہ میں سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور یہ نہ صرف حقیقی معنوں میں بلوچ قوم کی خوشحالی کا مظہر ثابت ہوگا بلکہ بلوچستان میں سماجی-اقتصادی شعبے کی ترقی کے لئے سود مند ثابت ہوگا اور اس سے بندرگاہ میں بین الاقوامی ایل پی جی تجارت کا آغاز ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ یہ ایل پی جی ٹرمینل مسقط کے دارلحکومت عمان کی بندرگاہ سحر سے آنے والے 3,900 میٹرک ٹن ایل پی جی کی سے آمد سے فعال ہو چکا ہے۔ اس تقریب میں چائینہ پورٹ اینڈ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین باؤ شینگ، القاسم ایل پی جی ٹرمینل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر قاسم بشیر اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد وسیم نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …