کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون پراجیکٹ کو سی پیک میں شامل کر دیا گیا۔
.
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ 10 ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس میں پاکستان اور چین نے کراچی کوسٹل کمپرینسیو ڈویلپمنٹ زون (کے سی سی ڈی زیڈ) کو سی پیک کے فریم ورک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کراچی کو ایک انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرنے میں مدد ملے گی اور شہر کو دنیا کے ٹاپ پورٹ شہروں کے نقشے پر ڈال دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ 2.5 ارب امریکی ڈالر کی لاگت سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا جائے گا۔ مزید برآں یہ منصوبہ ماحول دوست نوعیت کا حامل بھی ہوگا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…