Home Latest News Urdu کراچی یونیورسٹی خودکش حملے کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی، وزیر خارجہ بلاول
Latest News Urdu - May 14, 2022

کراچی یونیورسٹی خودکش حملے کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی، وزیر خارجہ بلاول

.

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ کراچی یونیورسٹی خودکش حملے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی جس میں گزشتہ ماہ تین چینی اساتذہ جاں بحق ہوئے تھے۔ دفتر خارجہ میں دہشت گردی کے حملے کے متاثرین کے لیے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں وزیر خارجہ نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔وزیر خارجہ بلاول نے مزید کہا کہ پاکستان اس وحشیانہ جرم کی مذمت کرتا ہے اور پاک چین سدا بہار اسٹریٹجک اتحاد کے دشمنوں کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ہمارے اٹوٹ تعلقات کو ختم نہیں کر سکے گا۔ بلاول نے وعدہ کیا کہ حکام پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Comments Off on کراچی یونیورسٹی خودکش حملے کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی، وزیر خارجہ بلاول

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …