کرغستان سی پیک منصوبہ کو یورپ سے ملانے میں اہم محرک ثابت ہوگا۔۔۔اسد قیصر،سپیکر قومی اسمبلی۔
کرغستان کے سفیر ایرک بیشم بیف نے 22نومبر کو قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے خصوصی ملاقات کی ہے۔اس موقع پر کرغستان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کرغستان کا جیو سٹریٹیجک اہمیت کا حامل خطہ نہ صرف پاکستان کو یوریشین اقتصادی مراکز سے رابطہ سازی کے عمل میں نہایت مددگار ثابت ہوگا بلکہ سی پیک منصوبہ کو یورپ سے جوڑنے میں اہم محرک کے طور پر بھی اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا سی پیک منصوبہ پاکستان کے درخشاں مستقبل کا مظہر ثابت ہوگا۔اس کے علاوہ انہوں نےکرغیز سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …