کروناوائرس کے سبب پیدا ہونےوالی صورتحال میں چین پاکستان کی حمایت پر شکرگزار ہے: ژاؤ لیجیان،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ
.
چین نے ایک بار پھر کرونا وائرس کےوبائی مرض پھیلنے کے مشکل وقت کے دوران پاکستان کی غیرمعمولی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے اس وبا کے خلاف چین کی جنگ میں پاکستان کی حکومت اور عوامی حمایت کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ انہوں نے چین کی حمایت میں قرارداد منظور کرنے پر پاکستان کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک مضبوط دوستی کے رشتے میں مربوط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین میں مقیم پاکستانیوں کی ممکنہ بہترین دیکھ بھال کو یقینی بنایا گیا ہے۔
پاکستان اور چین نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی پیک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے سی پیک کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور بیلٹ اینڈ روڈ ان…