کووڈ-19سے نمٹنے کے لئےچینی صوبہ ہوبی نے طبی ماہرین اور سازو سامان پاکستان بجھوا دیا.
Enter Your Summary here.
کووڈ-19کی وبائی بیماری کے پھیلنے کی مشکل گھڑی میں چین کی پاکستان کی مسلسل مدد نے ایک بار پھر دونوں ممالک کے مابین دوستی کے گہرے مراسم کی عکاسی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق چین نے ترجیحی بنیادوں پر پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کووڈ- 19 کے خاتمے کے لئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی صوبوں ہوبی ، ژیان ، شنگڈونگ ، جیانگسو اور ننگزیا نے بھاری امدادی سامان کےعطیہ کے ذریعے سے یکجہتی کا اظہار کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ پنجاب کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) طبی سامان لے کر بیجنگ سے لاہور روانہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تھری گورجز کارپوریشن (ٹی جی سی) نے صوبہ ہوبی کے طبی ماہرین کو بھی دعوت دی تھی کہ وہ سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کارکنوں کی مدد کریں۔ طبی ٹیم امدادی سامان کے ساتھ پاکستان کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے پہنچی ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …