Home Latest News Urdu کووڈ-19 وبا کی صورتحال کے دوران چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔
Latest News Urdu - July 23, 2021

کووڈ-19 وبا کی صورتحال کے دوران چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

.

چین نے اب تک پاکستان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کین سینو ، سینوویک اور سینوفرام ویکسین کی 3.5 ملین خوراکیں تحفے میں فراہم کیں ہیں۔ اس کے علاوہ چین نے بطور عطیہ 200 آکسیجن جنریٹر ، 200,000 ماسک اور بڑی مقدار میں آکسیجن سلنڈر بھی فراہم کیے ہیں۔ مزید برآں چین کی جانب سے دیئے جانے والے سینوویک خام مال کی مدد سے پاکستان اپناپاک ویک ویکسین تیار کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ان تمام پیش رفتوں کے سبب پاکستان میں وباکے پھیلاؤ پر قابو پانے ، انفیکشن کو بڑھنے سے روکنے کے لئے انتظامات اور ویکسینیشن کی مہم شروع کرنے میں مدد ملی ہے۔ تاہم یاد رہے کہ وبا کے ابتدا میں پاکستان نے بھی چین کی بھی مدد کی ہے اور صدر ڈاکٹر عارف علوی بیجنگ کا دورہ کرنے والے پہلے سیاستدان تھے جس میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے چین سے اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

Comments Off on کووڈ-19 وبا کی صورتحال کے دوران چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…