کووڈ-19 وبا کے سبب پیدا صورتحال میں پاک چین دوستی کو مزیدتقویت ملی،چینی سفیر نونگ رونگ۔
jjj
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران چین اور پاکستان کے مابین تعاون کو مزید تقویت ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق وہ لکھتے ہیں کہ 2020 کے آغاز میں چین کے کوڈ-19 کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان وہ پہلا ملک تھا جس نےچین کو فوری طبی سامان عطیہ کیا جبکہ بعد ازاں چین نے بھی طبی ماہرین کی ٹیمیں پاکستان بھیجی جب پاکستان میں کووڈ- 19 کے کیسز میں اضافہ ہوا تھا۔ اسی طرح مزید مدد کے لئے چینی حکومت اور چینی فوج نے پاکستان کو پانچ لاکھ ویکسین کی خوراکیں عطیہ کیں۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ وبائی بیماری کے باوجود سی پیک پر کام بغیر کسی تاخیر کے آگے بڑھا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ چین پاکستان تعلقات گذشتہ سات دہائیوں کے دوران مختلف سماجی ، تاریخی اور ثقافتی ہرلحاظ سے ایک بہترین سمت میں ترقی کر رہےہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات نے 70 کامیاب سال مکمل کر لئے ہیں اور 2 مارچ کو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے سالگرہ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لئے ایک ورچوئل تقریب میں شرکت کی۔ نیز دونوں ممالک کی قیادت ان تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے جس کی وجہ سے دو طرفہ دوستی ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرچکی ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …