کووڈ-19 ویکسین کاتحفہ دینے پر پاکستان کا چینی صدر شی جن پنگ سے تشکّر کا اظہار۔
.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی کمپنی سونوفرم کی جانب سے کووڈ-19 ویکسین کی 0.5 ملین خوراکوں کا تحفہ وصول کرنے کے بعد صدر شی جن پنگ اور اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کا وبائی مرض کے دوران پاکستان کو اہم ترجیح دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحفہ دونوں ممالک کے مابین دوستی کا مظہر ہے اور چین نے ایک بار پھر مضبوط دو طرفہ تعلقات کا ثبوت دیاہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ یہ تحفہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے ساتھ موافق ہے۔ چینی سفیر نونگ رونگ بھی تقریب کے دوران موجود تھے انہوں نے پاکستان کو چین کا سب سے قریبی دوست قرار دیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …