Home Latest News Urdu کووڈ-19 کی صورتحال کےدوران سی پیک تعاون مثالی ہے،صدر عارف علوی۔
Latest News Urdu - December 21, 2020

کووڈ-19 کی صورتحال کےدوران سی پیک تعاون مثالی ہے،صدر عارف علوی۔

Enter Your Summary here.

صدر عارف علوی نے چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کووڈ-19کی صورتحال کے دوران پاک چین تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں نمایاں پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے وبائی مرض سے نمٹنے میں چین کی کامیابی کو سراہا اور اسے دوسروں کے لئے نمونہ عمل قرار دیا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ ان کا مارچ میں چین کا دورہ اس بات کا اعتراف ہے کہ چین نے وائرس کے پھیلاؤ پر کامیابی کے ساتھ قابو پالیا ہے۔کووڈ-19ویکسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی قیادت ویکسین کی غیر تجارتی فراہمی کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائے گی۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی اور انفراسٹرکچر پر خاص توجہ دی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں صنعت کاری کا دور شروع ہوگا اور غربت کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے گوادر بندرگاہ کو ترقی میں چین کے کردار کو بھی سراہا جو خطے میں رابطے کی نئی راہیں ہموار کر رہا ہے۔

Comments Off on کووڈ-19 کی صورتحال کےدوران سی پیک تعاون مثالی ہے،صدر عارف علوی۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …