کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں پاک-چین باہمی مدد کے دوران پاک فضائیہ کا کلیدی کردار.
Enter Your Summary here.
پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات نہایت مضبوط اور دوستانہ اہمیت کے حامل ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک نے زندگی کے ہر شعبے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو جو طبی امداد فراہم کی ہے وہ قابل ذکر ہے۔ پاک فضائیہ (پی اے ایف) نے اس سلسلے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ جب کووڈ-19 چین میں پہلی بار پھیلا تو پاک فضائیہ نے چین کو ادویات سمیت 7 ٹن ضروری سازوسامان فراہم کیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک فضائیہ کے طیارے کئی بار چین سے تحفے میں دیئے گئے طبی سامان لے کر واپس آئے ہیں اور پاک فضائیہ نے پاکستان میں کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لئے چین سے کئی ٹن طبی سامان ہوائی جہازوں کے ذریعے سے پہنچایاہے۔