Home Latest News Urdu کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک اتھارٹی کا مسودہ منظور، وفاقی کابینہ میں پیش کرنے فیصلہ۔۔۔ایم ایل-1 اور رکشئی سپیشل اکنامک زون کی پیش رفت پر گفت شنید۔۔۔
Latest News Urdu - August 27, 2019

کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک اتھارٹی کا مسودہ منظور، وفاقی کابینہ میں پیش کرنے فیصلہ۔۔۔ایم ایل-1 اور رکشئی سپیشل اکنامک زون کی پیش رفت پر گفت شنید۔۔۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت منعقد ہونے والےکابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں سی پیک اتھارٹی کے مسودہ کو منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں پیش کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ایم ایل ون منصوبہ اور رکشئی سپیشل اکنامک زون کی فنانسنگ کے معاملات کو دیکھا جائے تاکہ منصوبے کے موڈ اور پی سی ون کو حتمی شکل دی جا سکے ۔ اس دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون سی پیک راہداری کا ایک اہم منصوبہ ہے اور موجودہ حکومت اس کو تیز ی کے ساتھ آگے لے جانے کے لیے پر عزم ہے۔اس کے علاوہ ان کامزید کہنا تھا کہ رشکئی خصوصی اکنامک زون پر معاملات کو جلد از جلد حل کیا جائے گا تاکہ اکتوبر میں ہونے والے نویں جوائینٹ کورڈنیشن کمیٹی آف سی پیک اجلاس سے قبل تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس اجلاس میں چائینہ روڈ اینڈ بریج کارپوریشن کے ساتھ باہمی تعاون سے ہونے والے رکشئی اکنامک زون کے تکمیل کے آخری مراحل میں ہونے کے حوالے سے شر کاء کو آگاہ کیا گیا۔جبکہ وفاقی وزیر کا کہناتھاحکومت سرمایہ کاروں کو سپیشل اکنامک زونز سے سو فیصد منافع کمانے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…