کے پی کے میں پاک چین ثقافتی تعاون اور ترقی کا فروغ ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط
.
خیبرپختونخوا کے صوبائی محکمہ بلدیات، انتخابات اور دیہی ترقی (ایل جی ای اینڈ آر ڈی ڈی) اور پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنا ونڈو کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر پاک چین دوستی، چینی ثقافت اور پشاور سمیت صوبے بھر میں زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔ ایم او یو کے مطابق خیبر پختونخوا کی ترقی کے حوالے سے چائنا ونڈو میں ایک کارنر قائم کیا جائے گا اور پشاور میونسپل سکول اینڈ کالج میں چینی زبان کی تعلیم کے لیے معاونت فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد اور چین کے شہر کاشغر اور پاکستان کے شہر پشاور اور چین کے شہر ارمچی کے درمیان ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے جو پہلے ہی سسٹر سٹی کا درجہ حاصل کر چکے ہیں
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …