Home Latest News Urdu گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سی پیک کے تحت رابطہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے،شیر علی ارباب۔
Latest News Urdu - November 16, 2021

گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سی پیک کے تحت رابطہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے،شیر علی ارباب۔

.

پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے ایف ای ایس پاکستان کے تعاون سے “آزاد جموں و کشمیر اور سی پیک: قابل تجدید توانائی، رابطہ کاری اور سیاحت کے مواقع”کے عنوان پر ایک علاقائی مکالمے کا اہتمام کیا۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک شیر علی ارباب نے کہا کہ کمیٹی اپنی سفارشات میں اسٹیک ہولڈرز اور علاقائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد سی پیک منصوبوں کی رفتار بڑھانے کے لیے حکومت کو اقدامات تجویز کرے گی تاکہ مختلف مواقعوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت آزاد جموں و کشمیر کا ایم-4 ایکسپریس وے (مانسہرہ-مظفر آباد-میرپور-منگلا) منصوبہ فاصلے کو کم کرے گا جبکہ اسے گلگت بلتستان سے براہ راست منسلک کیا جائے گا جس سے تجارتی راستے سے جڑے اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا اور خطے میں سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی حکومت کو تجویز دے گی کہ وہ آزاد جموں و کشمیر میں اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) کے ساتھ اس منصوبے کو ترجیح دے تاکہ یہ خطہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکے۔

Comments Off on گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سی پیک کے تحت رابطہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے،شیر علی ارباب۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …