Home Latest News Urdu گلگت بلتستان حکومت کاوفد باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے چین روانہ۔
Latest News Urdu - May 1, 2023

گلگت بلتستان حکومت کاوفد باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے چین روانہ۔

.

سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سید امجد علی زیدی کی قیادت میں گلگت بلتستان حکومت کا وفد چینی صوبے سنکیانگ کے تاشقرغن کے دورے پر روانہ ہوا ہے ۔اس دورے کا مقصد چینی ہم منصبوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور مثلاً تجارت، سیاحت اور ثقافتی تبادلے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔اس وفد میں سینئر وزیر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ، ممبر اسمبلی ایوب وزیری اور مختلف محکموں کے افسران شامل ہیں۔ یہ دورہ اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ گلگت بلتستان اور تاشقرغن کاؤنٹی کے درمیان سرحد کو مسافروں اور تاجروں کے لیے کھولے جانے کے بعد آیا ہے جو کورونا وبا کی وجہ سے بند تھی۔

Comments Off on گلگت بلتستان حکومت کاوفد باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے چین روانہ۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔