Home Latest News Urdu گوادربندرگاہ پر ملکی درآمدات کو ہینڈل اور پراسیس کرنے کا آغاز ہوگیا۔
Latest News Urdu - January 13, 2023

گوادربندرگاہ پر ملکی درآمدات کو ہینڈل اور پراسیس کرنے کا آغاز ہوگیا۔

.

 

ذرائع ابلاغ کے مطابق گوادر بندرگاہ پر 90,000 میٹرک ٹن یوریا لے جانے والے یکے بعد دیگرے تین جہازوں کے بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کے علاوہ ملکی درآمدات کو ہینڈل اور پراسیس کرنے کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ باضابطہ طور پر 45000 میٹرک ٹن گندم کی درآمدات کو بھی ہینڈل اور پروسیس کر رہا ہے کیونکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ کے درمیان باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس سے لاجسٹک سرگرمیوں کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق باضابطہ پروسیسنگ ٹائم فریم یکم فروری تا 31 مارچ 2023 کے درمیان ہوگاکہ گوادر پورٹ نے پرائیویٹ سیکٹر میں اپنی ساکھ بنائی ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان گوادر پورٹ سے ایک کیس میں 2لاکھ ٹن یوریا اور 45ہزار ٹن گندم الگ کیس میں درآمد کر رہی ہے۔

 

Comments Off on گوادربندرگاہ پر ملکی درآمدات کو ہینڈل اور پراسیس کرنے کا آغاز ہوگیا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…