Home Latest News Urdu گوادرفری زون(نارتھ فیز ٹو)کو 5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی60 دن میں شروع ہوجائےگی
Latest News Urdu - January 30, 2023

گوادرفری زون(نارتھ فیز ٹو)کو 5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی60 دن میں شروع ہوجائےگی

.

 

گوادر فری زون (نارتھ فیز ٹو)کو 5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ۔گوادر فری زون ( نارتھ فیزٹو) کی انڈسٹری کو بجلی کا فی یونٹ 85روپے کی بجائے 50یا 55روپے کا ملے گا۔ 5میگا واٹ بجلی کے منصوبے سے گوادر فری زون ( نارتھ فیزٹو) کی چینی اور دیگر ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بجلی کی مد میں کم از کم 30روپے فی یونٹ بچت ہو گی جس سے ان کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی ۔ کوئٹہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے ایک کامیاب مشترکہ فزیبلٹی سروے مکمل کر لیا گیا ہے، منصوبے کے تحت دو ماہ میں بجلی کی فراہمی کی راہ ہموار کر دی گئی۔حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل کے تحت تمام فزیکل اور آپریشنل انڈیکیٹرز کو مثبت پانے کے بعد گوادر فری زون (نارتھ فیز ٹو)کو پہلے مرحلے میں 5 میگاواٹ سستی بجلی ملے گی۔

Comments Off on گوادرفری زون(نارتھ فیز ٹو)کو 5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی60 دن میں شروع ہوجائےگی

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…