گوادر آئل ریفائنری میں ملازمین کی تقرری اگلے تین ماہ میں عمل میں لائی جائے گی۔۔۔وفاقی وزیر توانائی۔
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گہرے سمندری بندرگاہ گوادر میں آئل ریفائنری کے لئے باہنر ماہرین کی تقرری اگلے تین ماہ میں عمل میں لائی جائے گی کیونکہ یہ سی پیک منصوبہ کے اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ یہ آئل ریفائنری روزانہ 25000سے 30000بیرل تیل کو صاف کرے گی جس سے تیل کی درآمدات میں 3ارب ڈالر تک کی بچت ہوگی۔جبکہ یہ آئل ریفائنری سعودی شہزادہ محمد سلمان کے گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کی اہم پیش رفت ہے اور یہ آئل ریفائنری تقریباً10ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہوگی۔وفاقی وزیر توانائی نے سی پیک منصوبہ کے توانائی اور انفراسٹریکچر کی بہتری میں سعودیہ کے کلیدی کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …