Home Latest News Urdu گوادر ائرپورٹ،سی پیک فیز ٹو سے تعمیر وترقی کے نئے مواقع پیدا ہو نگے: احسن اقبال
Latest News Urdu - October 15, 2024

گوادر ائرپورٹ،سی پیک فیز ٹو سے تعمیر وترقی کے نئے مواقع پیدا ہو نگے: احسن اقبال

وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر ائرپورٹ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے سے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو ں گے۔ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چین کی مدد سے چین پاکستان اقتصادی رہداری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں چین کی مدد سے پانچ اقتصادی راہداریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے لئے کاروباری مواقع میں اضافے کے لئے مرکز قائم کیا جارہا ہے۔علاقائی روابط میں ایس سی او کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے لائن اور سڑکوں کی تعمیر سے و سط ایشائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خطے میں معاشی سر گرمیوں کے فروغ کے لئے گوادار اور عمان کے درمیان بحری راستوں کی بحال کی جا سکتی ہے۔

Comments Off on گوادر ائرپورٹ،سی پیک فیز ٹو سے تعمیر وترقی کے نئے مواقع پیدا ہو نگے: احسن اقبال

Check Also

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے خطاب

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی ک…