گوادر اگلے سات سال میں پاکستان کی شرح نمو میں اضافے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔۔۔۔مقامی آبادی کو 000 ,47کو روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔۔۔۔ چئیرمین،سی او پی ایچ سی۔
گوادر پورٹ اور اس کے فری زون کا انتظام و انصرام سنبھالنے والی چینی کمپنی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ گوادر کے ساحلی شہر کو کراچی سے زیادہ کامیاب تجارتی شہر بنانے کے ذریعے سے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کی سعی کی جارہی ہے اور یہ مستقبل میں پاکستان کو سب سے زیادہ آمدن فراہم کرنے والا شہر بن جائے گا۔ان خیالات کا اظہار چائینہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمینی کے چئیرمین ژانگ باؤ زونگ نے حکومت پاکستان کی جانب سے اگلے 23سال کے لئے گوادر بندرگاہ اور اس کے فری زون میں ٹیکس رعائتوں کے فیصلے کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر اگلے سات سالوں میں پاکستان کی شرح نمو میں اضافے کے لئے نہایت اہم شہر ثابت ثابت ہوگا اورمقامی آبادی کو 000 ,47 روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور سالانہ ایک ارب ڈالر کی تجارت فروغ پائے گئی۔واضح رہے چائینہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمینی اور اس کی ماتحت مختلف کمپنیاں نےاگلے 23 سالوں تک گوادر بندرگاہ اور گوادر فری زون کا انتظام سنبھالا ہوا ہے۔چئیرمین باؤ زونگ کا مزید کہا تھا کہ اب تک 41 سرمایہ کاروں نے گوادر فری زون کے پہلے فیز میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری رضامندی ظاہر کی ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …