Home Latest News Urdu گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا 16 مئی سے ٹریفک کے لیے کھولنے کا امکان۔
Latest News Urdu - March 27, 2022

گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا 16 مئی سے ٹریفک کے لیے کھولنے کا امکان۔

.

گوادر پرو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے اہلکار امام بخش بیزنجو نے کہا ہےکہ ایسٹ بے ایکسپریس وے جو کہ سی پیک کا حصہ ہے16 مئی کو تمام تجارتی ٹریفک کے لیے کھولنے کا امکان ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 19 کلو میٹر طویل چھ لین والی سڑک گوادر پورٹ کے لیے نہایت اہم ہے جس کے ذریعے بندرگاہ کی تمام ٹریفک کو سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے اہداف کے مطابق گوادر کو علاقائی لاجسٹک اور اقتصادی مرکز بنانے کا خواب پورا ہو گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایکسپریس وے بندرگاہ اور اس کے فری زونز I اور II کے ساتھ ساتھ مکران کوسٹل ہائی وے (این-10) اور موٹر وے 8 (سی پیک کا مغربی روٹ) کے درمیان بنیادی رابطہ فراہم کرے گا تاکہ درآمدات، برآمدات اور لاجسٹک نقل و حمل کی راہ ہموار ہوسکےاور چین کی سرحد خجراب تک تجارتی سامان کی ترسیل ممکن ہو۔

Comments Off on گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کا 16 مئی سے ٹریفک کے لیے کھولنے کا امکان۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔