گوادر بندرگاہ تجارت سرگرمیوں کے لئے فعال ہے، عاصم سلیم باجوہ۔
.
گوادر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہے اور سامان کی ترسیل کے لئے آن لائن بکنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر فری زون کے فیز ٹو پر کام جاری ہے جبکہ گوادر سٹی ماسٹر پلان کو منظوری دے دی گئی ہے اور چین کی مدد سے گوادر میں ایک ہسپتال بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔ مزید برآں انہوں نے بتایا کہ گوادر میں گزشتہ 3 سالوں میں 12,000 کے قریب ملازمت کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…