گوادر بندرگاہ میں جدید کسٹم کلیئرنس نظام متعارف۔۔۔۔۔
گوادر انٹرنیشنل ٹرمینلز لمیٹیڈ نے پہلی بار ویب بیسڈ ون کسٹمز سسٹم کے ذریعے 30کنٹینرز کی کلیئرنس کو 27اگست 2019کو مکمل کیا۔ویب بیسڈ ون کسٹم کا نظام بندرگاہ میں تیز ترین کلئیرنس کے نظام سے مشروط ہے جو اشیاء کی بندرگاہ میں پڑاؤ کے دورانیہ میں کمی کے لئے استعمال ہوتا ہے جس کے سبب تاجر وقت کے زیاں سے بچ جاتے ہیں۔گوادر بندرگاہ میں آن لائن اشیاء کی کلئیرنس کے اس نظام کے باقائدہ طور پر شروعات سے کنٹینرز کے بندرگاہ پہنچنے سے قبل ہی پاکستان کے تمام کسٹم پوائنس میں اس کی کلئیرنس کر دی جائے گی۔ جس کے بعد تجارتی ادارے اس غیر دستاویزی سہولت سے آن لائن مستفید ہو سکیں گے۔گوادر بندرگاہ میں ویب بیسڈ ون کسٹمز کے کلئیرنس نظام سے دستاویزی طور پر کسٹم کلئیرنس میں وقت کی دقت سے چھوٹ مل جائے گی جس کے سبب اشیاء بروقت کسٹم کے نظام سے گزریں گی اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔