گوادر بندرگاہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔
.
پاک افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی اے سی سی آئی) اور گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی) نے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ کے دوران گوادر پورٹ کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بروئے کا لانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ چیمبرز نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔ پی اے سی سی آئی اور کراچی کی تاجر برادری کے وفد نے چیمبر کے صدور جاوید بروانی اور زبیر موتی والا کی قیادت میں گوادر کا دورہ کیا۔ شرکاء کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے کیپٹن گل اور جی ڈی اے کے عبدالرزاق بلوچ نے سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔ کارپوریٹ رہنماؤں نے گوادر پورٹ کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…