گوادر بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ، پاکستان میں سی پیک رابطہ سازی کے ثمرات کےحصول کی شروعات۔
.
سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور گوادر بندرگاہ کو سی پیک میں مرکزی مقام حاصل ہے۔ پاکستان کا اس بندرگاہ پر بین الاقوامی سرگرمیاں شروع کرنے کا خواب بالآخر پورا ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے فریج کنٹینروں میں 200 ٹن مچھلیوں کابحری جہاز بین الاقوامی پانیوں سے چین جانے کے لئے گوادر پہنچا ہے۔ اسی طرح جون میں پہلا بلک کارگو جہاز “ایم وی مانیٹ” گندم اور یوریا لے کر پاک افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت گوادر پہنچا تھا۔ گوادر کا گہرے پانیوں کا بندرگاہ پورے خطے میں رابطہ سازی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔