گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ستمبر 2023ء سے پروازیں شروع ہوں گی
.
سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ ستمبر 2023 تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا کیونکہ اس پر تیز رفتار کام جاری ہے۔اس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین شیر علی ارباب نے روشنی ڈالی ہے کہ گوادر سی پیک کا گیٹ وے ہے اور زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے تمام سی پیک منصوبوں کو اہم ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں اس اجلاس کو بتایا گیا کہ پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بھی جلد مکمل ہو جائے گا جبکہ چشمہ رائٹ بینک کینال اور دیگر منصوبوں پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…